کورونا وائرس: مشہور بالی وڈ اداکار بچوں کی روزی روٹی کیلئے پھل بیچنے پر مجبور
دہلی: کورونا وائرس ایک ایسی عالمی وباء ہے جو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں تباہی مچارہی ہے اور اسی کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔
اس عالمی وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ جہاں دیگر ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری بھی بند پڑی ہوئی ہے۔
گزشتہ 2 ماہ سے بھارت میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے اور اسی وجہ سے شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ڈریم گرل اور سونچیریا جیسی فلموں میں کام کرنے والے بالی وڈ اداکار سولنکی دیواکر کے حالات تو اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی روزی روٹی کیلئے پھل بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ بھارتی اداکار سولنکی دیواکر نے بے روزگاری سے تنگ آکر اب سڑک کنارے پھل کا ٹھیلا لگا لیا ہے، وہ 2 بچوں کے باپ ہیں۔
سولنکی کا کہنا ہے کہ 'کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، میں پہلے بھی پھل بیچنے کا کام کیا کرتا تھا اور اب انڈسٹری بند ہونے کے بعد ایک بار پھر اسی کام پر واپس آگیا ہوں'۔ ذیل میں کچھ تصاویر ملاحظہ کریں۔
Comments are closed on this story.